• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

شوگر ایڈوائزری بورڈ کی 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان برآمد کرنے کی سفارش

شائع August 13, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے حکومتی سطح پر 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کردی جس کا حتمی فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

وزارت صعنت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور ایڈوائزری بورڈ نے تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کی جہاں تاجکستان کو چینی کی برآمد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پر ہو گی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ریٹیل پرائس کا کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات کی ادائیگی جلد کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کرے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے اور کافی سر پلس چینی موجود ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ایف بی آر اور کین کمشنرز ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی کو دوبارہ چیک کریں گے اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مصالحتی رپورٹ پیش کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024