• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

شائع August 14, 2024
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو پاکستان کے یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم موقع ہے جو مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا کہ اس پرمسرت دن پرپاکستان کی مسلح افواج ان بصیرت بانیوں اور بہادر سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں, جنہوں نے آزادی اور خود ارادیت کی اپنی غیر متزلزل جدوجہد میں عظیم قربانیاں دیں، ان کے بے لوث جذبے اور قربانیاں نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔

مزید کہا مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، قوم کی طرف سے ان پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھتی ہیں جب ہم اس یوم آزادی کاجشن منا رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کے مطابق ہم اپنی محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو محفوظ رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024