• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:31pm

آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کا شکار

شائع August 14, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بیرون ممالک پرفارمنس اور شوز کے لیے گزشتہ ماہ جولائی میں پاکستان سے روانہ ہونے والی گلوکارہ آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئیں۔

آئمہ بیگ نے 14 اگست کو انسٹاگرام پر ہسپتال کے بستر سمیت اپنی دیگر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

گلوکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا تھا کیوں کہ کئی رات سے انہوں نے مسلسل نیند نہیں کی تھی۔

گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل کام کی وجہ سے انہوں نے ایک کے بعد ایک پرواز لی اور مکمل طور پر نیند نہیں کر پائیں، جس وجہ سے وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک نے انہیں یاد دلایا ہے کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اگرچہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا تھا لیکن انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ انہیں کب اور کہاں اٹیک ہوا اور اب ان کی صحت کیسی ہے؟

آئمہ بیگ گزشتہ ماہ جولائی میں کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاکر میوزیکل پرفارمنس دی تھی، جس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی۔

آئمہ بیگ نے بیرون ملک روانہ ہوتے وقت انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے بیرون ممالک کے دوروں پر ہوں گی لیکن وہ مکمل طور پر ملک نہیں چھوڑ رہیں۔

ان کے بیرون ملک روانہ ہونے پر چہ مگوئیاں تھیں کہ آئمہ بیگ نے ملک اور میوزک چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024