• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

اے آئی ٹولز سے لیس گوگل کے ’پکسل 9‘ فونز متعارف

شائع August 19, 2024
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حیران کن ٹولز کے ساتھ اپنے اب تک کے بہترین ’پکسل 9‘ کے فونز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے پہلی بار پکسل 9 کا ایک فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرایا ہے جب کہ پہلی بار کمپنی نے پکسل 9 سیریز کے منی فونز بھی پیش کیے ہیں۔

تمام فونز کو جدید سیٹلائٹ اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، بڑے فونز کو 8۔6 انچ اسکرین جب کہ منی فونز کو 4۔6 انچ اسکرینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے پہلی بار پکسل 9 پرو کا فولڈ ایبل فون بھی پیش کیا ہے اور کمپنی کے حالیہ فونز کو اب تک کے بہترین فونز قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے اس بار ’پکسل 9، پکسل 9 پرو، پکسل 9 پرو ایکس ایل اور پکسل 9 فولڈ ایبل فونز پیش کیے ہیں، اس کے ساتھ کمپنی نے پکسل واچز سمیت دیگر مصنوعات بھی پیش کی ہیں۔

اس بار پکسل فونز کے کیمرا کی استعداد کار کو بھی بڑھا گیا ہے، پکسل 9 پرو اور پکسل 9 ایکس ایل کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا بھی بڑھا کر 50 میگا پکسل کا کردیا گیا جب کہ دوسرا 48 اور تیسرا 5 میگا پکسل کا کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سیلفی کیمروں کے پکسلز بھی بڑھا دیے گئے ہیں اور سیلفی کیمرا کو 8 کے بجائے 12 میگا پکسل کردیا گیا۔

فونز میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو فاسٹ چارجر کے ساتھ دیا گیا ہے جب کہ اس میں جدید ویدر ایپلی کیشنز سمیت دیگر سیکیورٹی ایپس بھی دی گئی ہے۔

اس بار پکسل فونز میں تصاویر اور پینٹنگز بنانے کے ’کینواس‘ فیچر کو بھی بہتر کردیا گیا ہے جب کہ اس بار گوگل کے اے آئی سسٹم جیمنائی کو بھی فونز کو حصہ بنایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار گوگل نے پکسل فونز کو تقریبا دو ماہ پہلے متعارف کرایا ہے، عام طور پر فونز کو اکتوبر کے آغاز میں پیش کیا جاتا ہے لیکن اس بار اگست کے وسط میں انہیں متعارف کرادیا گیا۔

پکسل کے فونز کو فوری طور پر دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم 22 اگست کے بعد فونز کمپنی کے پارٹنرز شاپس پر فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی، اس وقت صارفین فونز کی آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔

پکسل فونز کی کم سے کم قیمت 800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا دو لاکھ 23 ہزار روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 1100 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تین لاکھ 7 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024