• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

سندھ میں رین ایمرجنسی سڑکوں پر بنے تالابوں میں ڈوب گئی، ایم کیو ایم

شائع August 28, 2024
— فائل فوٹو: پی پی آئی
— فائل فوٹو: پی پی آئی

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں رین ایمرجنسی کے دعوے ٹوٹی سڑکوں پر سیوریج ملے تالابوں میں ڈوب گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، ہلکی بارش سے ہی کراچی کا برا حال ہوگیا ہے بارشیں موسلادھار ہوگئیں تو شہر کا کیا حشر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندے کہیں دکھائی نہیں دے رہے، وزرا اور میئر کروڑوں روپے کی ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں گھوم کر کراچی کو لندن اور پیرس دکھانا بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قبضہ میئر فوٹو سیشن کے بجائے ایمانداری سے کام کرتے تو شہر کی صورتحال بہتر ہوتی۔

دوسری جانب، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے مائی کلاچی نالا اور کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے طاقتور سسٹم کے پیش نظر انتظامات کئے گئے ہیں، کے ایم سی کا عملہ دن رات برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے ٹیمیں سڑکوں پر موجود ہیں، کراچی کی تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، جہاں برساتی پانی جمع ہوگا وہاں فوری مشینری پہنچائی جائے گی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کے افسران اور عملے کے ساتھ ساتھ میں خود بھی کام کی نگرانی کروں گا تاکہ شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ ہو، برساتی پانی کی نکاسی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے جسے ہم اپنا فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ تمام وسائل شہریوں کی خدمت کے لیے استعمال ہوں، لوگوں سے گزارش ہے کہ گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025