• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

انسٹاگرام پروفائل میں میوزک شامل کرنے کا فیچر پیش

شائع August 30, 2024
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر خاموشی سے دلچسپ فیچر پیش کردیا گیا، جسے صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام نے دو دہائیاں پرانے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا کہ مائی اسپیس اور آرکٹ وغیرہ میں موجود فیچر کو پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین اب اپنے پروفائل میں گانے کو بھی شامل کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، تاہم اس تک بہت زیادہ صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

فیچر کے تحت جہاں صارفین اپنی پروفائل میں مختلف معلومات فراہم کرتے ہیں، وہیں وہ اپنا پسندیدہ گانا بھی شامل کر سکیں گے۔

فوری طور صارفین صرف ایک ہی گانا شامل کر سکیں گے، گانے کو شامل کرنے کے بعد مذکورہ گانے کا 30 سیکنڈ کا کلپ لنک کا حصہ بن جائے گا اور اسے کلک کرنے پر گانا شروع ہوگا۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کےلیے صارفین کو اپنی پروفائل ایڈٹ سیٹنگ میں جاکر اپنی معلومات میں میوزک کو شامل کرنا ہوگا۔

فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین ایڈ ٹو میوزک پروفائل پر کلک کریں گے تو ان کے آگے گانوں کی ونڈو کھلے گی، جہاں وہ سرچ کرکے اپنی پسند کا گانا پروفائل کا حصہ بنا سکیں گے۔

انسٹاگرام پروفائل میوزک کا فیچر اس وقت تک تو زیادہ تر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال نہیں کرتے لیکن ماضی میں 2003 اور 2007 کے درمیان سامنے آنے والے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذکورہ فیچر ہوتا تھا۔

انسٹاگرام پروفائل میوزک فیچر کے بعد لوگوں کو ماضی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یاد آگئے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024