• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

کراچی: لانڈھی میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا

شائع September 9, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لانڈھی میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی 24 سالہ بیوی کو قتل کر کے واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

قائد آباد پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی تشدد زدہ لاش مسجد اقصیٰ کے قریب شیرپاؤ کالونی میں واقع گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا اور آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

قائد آباد تھانے کے ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے کے مطابق فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے فاطمہ کے شوہر کو اس کی بہن کی شکایت پر حراست میں لیا تھا تاہم ملزم نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق اس جوڑے کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، تین ماہ قبل ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور غصے میں آکر ملزم نے خاتون کو زبانی طلاق دے دی تھی۔

ایک مقامی عالم دین نے جوڑے کو بتایا تھا کہ اگر ان میں صلح نہیں ہوئی تو ان کی طلاق کی کارروائی تین ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی، تین ماہ کی مفاہمت کی مدت جوڑے کے درمیان صلح کے بغیر اتوار کو ختم ہو گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر سے جہیز اور دیگر قیمتی اشیا کا مطالبہ کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں میں شدید تکرار ہوئی ہوئی جس کے بعد معاملہ بڑھتا گیا اور ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ کے مطابق جائے حادثہ پر موجود تفتیش کاروں نے بتایا کہ ایک دروازے کے ساتھ رسی لٹکی ہوئی تھی اور اسی بنیاد پر ملزم نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے خودکشی کی ہے البتہ جائے حادثہ پر موجود شواہد کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا نہیں ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور اگر خاتون کی بہن پولیس سے رابطہ کریں گی تو قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024