• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

تمام شادیاں پسند سے کیں، سب شوہر خوبصورت تھے، عتیقہ اوڈھو

شائع September 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے تمام شوہر خوبصورت تھے جب کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کی تھیں، انہوں نے کوئی بھی شادی ڈر اور خوف کے باعث نہیں کی۔

عتیقہ اوڈھو حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت تمام معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسٹائلسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے پہلے ماڈلنگ اور بعد ازاں اداکاری شروع کی۔

ان کے مطابق انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی جو جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق جب ان کی طلاق ہوئی تو ان کے پاس صرف ایک ہزار روپے تھے اور گھر میں دو چھوٹے بچے تھے، پھر انہیں ایک اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی، جس سے انہیں 30 ہزار روپے ملے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1991 میں 30 ہزار روپے کے عوض اشتہار کیا اور ان ہی پیسوں سے بھارتی شہر ممبئی گئیں، جہاں سے وہ اداکاری کا آغاز کرنے کا سوچ رہی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہفتے تک ممبئی میں رہیں، انہیں وہاں متعدد منصوبوں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی لیکن انہوں نے وہاں کام نہیں کیا اور واپس ملک آگئیں، انہیں اپنے ملک کے علاوہ دوسری جگہ سکون نہیں ملتا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لندن، نیویارک اور دبئی سے بھی واپس اپنے ملک آگئیں، انہیں اپنی زمین کے علاوہ کہیں سکون نہیں ملتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کیں، انہوں نے کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے کوئی شادی نہیں کی۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جو بکھرا ہوا تھا، اس لیے انہیں شروع سے ہی خاندان بنانے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کیں اور انہیں سب شوہروں سے پیار تھا۔

اسی پروگرام میں انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے تمام سابقہ اور حالیہ شوہر خوبصورت ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر ثمر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف دراز قد ہیں بلکہ خوبصورت اور اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن ثمر علی خان سے جون 2012 میں شادی کی تھی، ان کے شوہر 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے پہلی شادی 1980 کی دہائی میں کی تھی، انہیں پہلے اور دوسرے شوہر سے بچے ہیں اور 2012 میں تیسری شادی کے وقت نانی اور بعد ازاں دادی بن چکی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024