• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، بلاول بھٹو

شائع September 19, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آّئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے۔

اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلانے ہر آمریت کے دور میں اس کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا، وکلا پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وکلا نے ملک کو آئین دیا، وکلا کی جدوجہد سے ہم نے مشرف کی آمریت کو شکست دی، بی بی شہید کہتی تھیں جن ججز نے سیاست کرنی ہے وہ اپنی پارٹی بنالیں۔

عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو جمہوریت اور عوام کو نقصان ہوگا، بینظیر بھٹو نے اس وقت کہا تھا مک میں آّئینی عدالتیں ہونی چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آّئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، ذوالفقار بھٹو کیس کےلیے مجھے اتنا انتظار کرنا پڑا تو عام آدمی کو کتنا انتظار کرنا پڑتا ہوگا، چوری، قتل کےمقدمے میں کیا لوگوں کو 50،50 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 50 فیصد کیس آئینی ہوتےہیں، سپریم کورٹ میں 50 فیصد کیسز کو 90 فیصد وقت ملتا ہے، حکومت اور اتحادیوں سے مشورہ کر کے ایسی عدالت بنائیں جہاں ڈیم نہ بنائےجائیں یا ٹماٹر کی قیمتیں نہ طے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر ہائی کورٹ ججز، وکلا سے مشاورت کرکے ابھی نہیں تو آگے جاکر الگ عدالت بناسکتےہیں۔

انہوں نے کہا جب میثاق جمہوریت کیاگیا، اس وقت افتخار چوہدری پی سی او کے تحت مشرف کی عدالت کا جج تھا، اس وقت انہوں نے سوچا کہ اگر ہم نے عوام کو انصاف دلانا ہے، عدالتی نظام کو درست کرنا ہے تو آئینی عدالت بنانی پڑے گی جہاں آئینی معاملات سے متعلق کیس سنے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024