• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’بابر کو 40 اوور کھلا دیں گے‘، سرفراز احمد کی بابر اعظم سے متعلق گفتگو وائرل

شائع September 20, 2024
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کے وکٹ کیپر و بیٹر سرفراز احمد کی جانب سے میچ کے دوران بابر اعظم سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈولفنز کے خلاف اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

76 رنز پر شان مسعود کے آؤٹ ہونے پر اسٹالینز کی جانب سے بیٹنگ کے لیے بابر اعظم کریز پر پہنچے۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ ’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، جلدی نہیں ہے، بس ان لوگوں کو بولو کہ بابر، بابر کرتے رہیں، ہم بابر کو 40 اوورز کھلا دیں گے، باقی سارے آؤٹ ہو جائیں گے‘۔

تاہم، اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 گیندوں پر 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈولفنز کو 272 رنز کا ہدف دیا۔

ڈولفنز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دوسری ہی گیند پر محمد ہریرہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 25 اوور میں محض 97 رنز ہی بناسکی۔

اسٹالینز نے 174 رنز کے بڑے مارجن سے ڈولفنز کو شکست دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024