• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شائع September 20, 2024
صنم جاوید: فائل فوٹو
صنم جاوید: فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے بیرسٹر خدیجہ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں انسپکٹر جنرل پنجاب (آئی جی)، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کل رات 20 کے قریب پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر چھاپہ مارا، پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے بارے میں دریافت کیا اور صنم جاوید کے والد کو حراست میں لے لیا۔

درخواستگزار نے بتایا کہ والد کوحراست میں لے کر صنم جاوید کو 21 ستمبر کے جلسے کے پیش نظر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس گزشتہ کئی دنوں سے صنم جاوید کے گھر ریڈ کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024