• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:58pm

کسی کی ماں نہیں مرنی چاہیے، محسن عباس حیدر والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

شائع September 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار، کامیڈین اور ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر مرحوم والدہ کو یاد کرکے دوران ٹی وی پروگرام آبدیدہ ہوگئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

محب عباس حیدر نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام زبردست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ والدین کا اکلوتے بیٹے تھے، والدہ ان سے بہت محبت کرتی تھیں، جب وہ کیریئر بنانے کے سلسلے میں فیصل آباد سے کراچی آئےتھے تو والدہ دن میں 5 سے 6 بار انہیں فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتی تھیں۔

ان کے مطابق وہ کیریئر بنانے کے چکر میں اتنے مصروف ہوگئے کہ والدہ کے ساتھ بھی کم وقت گزارنے لگے اور انہیں نظر انداز کرنے لگے، کاش وہ ان کے ساتھ اچھا وقت گزارتے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی پہلی فلم ’نامعلوم افراد‘ فیصل آباد کے سینما گھر میں دیکھی تھی اور والدہ کبھی انہیں دیکھتیں تو کبھی سینما اسکرین کو دیکھتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ 9 سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں اور انہوں نے آخری سانسیں ان کی بانہوں میں ہی لی تھیں۔

محسن عباس حیدر کے مطابق وہ لکس اسٹائل ایوارڈ دبئی سے واپس آئے تو اگلے دن ان کی والدہ انتقال کر گئی تھیں اور پھر کچھ ہی عرصے بعد ان کے ماموں بھی انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے ہاتھوں نے بہت سارے پیارے کو دفنایا لیکن انہیں سب سے زیادہ تکلیف نوزائیدہ بیٹی کے جنازے کے وقت ہوئی تھی۔

پروگرام کے دوران جذباتی ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نہ صرف ان کی والدہ بلکہ کسی کی والدہ بھی کبھی انتقال نہ کریں، مائیں ہمیشہ زندہ رہنی چاہیے۔

پروگرام کے دوران والدہ کی محبت، ان کی شفقت اور ان کے ساتھ گزرا ہوا وقت یاد کرکے محسن عباس حیدر آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اگر آج ان کے پاس والدہ ہوتیں تو انہیں باقی کسی رشتے کی ضرورت نہ رہتی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025