• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 12 زخمی

شائع September 25, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس وین کا نشانہ بنایا گیا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شاہد رند نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے جاری بیان میں بتایا کہ سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ میں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا تھا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024