• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

بہاولپور: طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے استاد کو 20 سال قید، 10 لاکھ جرمانے کی سزا

شائع September 26, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

عدالت نے بہاولپور میں کم سن طالبہ سے ریپ کی کوشش کرنے والے مدرسے کے استاد کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عاشق نے گزشتہ روز گاؤں سوہانڑہ آرائیں میں 10 سالہ طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے مدرسے کے استاد کو سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور نے 20 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق ملک عثمان کی صاحبزادی قاری عبدالعزیز کے پاس قرآن پاک سیکھنے جاتی تھی تاہم 26 فروری 2023 کو وہ مدرسے سے وقت پر گھر نہیں پہنچی تو عثمان دیگر افراد کے ہمراہ مدرسے گیا۔

استغاثہ نے بتایا کہ بچی کے والد قاری عبدالعزیز کے کمرے میں گئے تو دیکھا وہ ان کی کمسن بیٹی کو جنسی ہراساں کررہے تھے اور ان کا ریپ کرنے کی کوشش کررہے تھے جب کہ بچی نے اپنے والد کو بتایا کہ قاری کچھ عرصے سے اسے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔

پولیس نے عثمان کی شکایت پر مجرم کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعہ بی-377 کے تحت ایف آئی آر نمبر 122/23 درج کر کے گرفتار کر لیا۔

جج نے یہ بھی حکم دیا کہ جرمانے کی ادائیگی میں کوتاہی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024