• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

حکومت کی شاہ خرچیاں، کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ روپے کی 25 نئی گاڑیاں خرید لیں

شائع September 26, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کے لیے 24 کروڑ روپے کی 25 نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں خرید لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ گاڑیاں وفاقی وزرا کو الاٹ کی جائیں گی، نئی خریدی گئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق 25 نئی لگژری گاڑیوں کی مالیت 24 کروڑ روپے ہے، حکومت نے 1500 سی سی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں پہنچ گئیں ہیں۔

ڈان نیوز کی طرف سے معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو سوالنامہ بھیجا گیا، سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کردی۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ نئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری لی گئی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024