• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت

شائع September 26, 2024 اپ ڈیٹ September 27, 2024 12:39am
جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو: ڈان نیوز
جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو: ڈان نیوز

آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور حامد رضا نے سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جے یو آئی(ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود تھے جس میں آئینی ترامیم کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فضل الرحمٰن نے حکومت کو ووٹ دینے پر کسی قسم کی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ عوام کے خلاف کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024