• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کا اعلان

شائع September 26, 2024
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے — فائل فوٹو: ایکس
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے — فائل فوٹو: ایکس

جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں قائدین جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی و صوبائی اور بڑے شہروں کی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا، حکمرانوں نے میڈیا کے سامنے قوم کے سامنے غلط بیانی کی اور گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے جنہیں ان کی جماعت تسلیم نہیں کرتی۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے 29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کا اعلان کیا۔

حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، بجلی کی اصل پیداواری لاگت کے مطابق ملک میں یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو بھی ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی جبکہ اکتوبر میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ کے آپشنز زیر غور ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024