• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

بشریٰ بی بی پر 12 مقدمات درج ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی وضاحت

شائع September 27, 2024
بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کو جمعرات کو بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کل 12 فوجداری مقدمات درج ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 12 پولیس مقدمات درج ہیں جن میں سے 11 راولپنڈی اور ایک اٹک میں ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق مقدمہ درج کیا ہے۔

حکومتی رپورٹس کی روشنی میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی جس میں ان کے خلاف درج تمام نامعلوم مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بری ہونے، ضمانت کی توثیق اور ان کے خلاف درج سابقہ ​​تمام مقدمات میں سزاؤں کی معطلی کے بعد کسی فوجداری مقدمے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر قید کیا گیا، اگر درخواست گزار کو ان کے علم میں لائے بغیر کسی اور معاملے میں گرفتار کیا گیا تو یہ انصاف کی پامالی کے مترادف ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مدعا علیہان کو حکم دیا جائے کہ وہ ان کے موکل کے خلاف خفیہ اور نامعلوم مقدمات کی تازہ فہرست پیش کریں اور اس طرح کے کسی بھی کیس میں ان کی گرفتاری کو روکنے کا حکم جاری کریں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024