• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین

شائع September 27, 2024
— فوٹو:فائل
— فوٹو:فائل

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، بڑے پیمانے پر نقصانات اور اہم انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7 لاکھ یورو کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس رقم سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں کمزور برادریوں کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں یورپی یونین کے انسانی ہمدردی کے پروگرامزکی نگران تاہینی تھمناگوڈا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین مون سون کی غیر معمولی موسلا دھار بارشوں میں جانی نقصان پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ہمارے شراکت داروں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں مالی معاونت فراہم کی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

ایمرجنسی رسپانس میں متاثرہ افراد کو پانی اور صفائی ستھرائی، عارضی پناہ گاہ اور ضروری امدادی اشیا جیسی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ رقم 2024 میں یورپی یونین کی انسانی امداد کی جانب سے پاکستان میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ایک کروڑ 10 لاکھ یورو کے علاوہ ہے۔

شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 210 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جس سے کمزور طبقوں کے طرز زندگی میں بہتری آئی ہے۔

اپنی پیشرفت رپورٹ جاری کرتے ہوئے ’کے ایس ریلیف‘ نے کہا کہ ان کوششوں میں قدرتی آفات کے لیے ہنگامی امداد اور غذائی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور پناہ گاہوں سے متعلق طویل مدتی منصوبے شامل ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024