• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

سابق وزیر دفاع شگیرو اشیبا جاپان کے اگلے وزیراعظم بننے کیلئے تیار

شائع September 27, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

قانون دان شگیرو اشیبا حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت کے لیے پانچویں اور آخری کوشش میں سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جاپان کے اگلے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شگیرو اشیبا نے سخت گیر قوم پرست پرست رہنما سنائے ٹکائچی کے خلاف رن آف ووٹ میں کامیابی حاصل کی، جسے جاپان میں دہائیوں میں ہونے والے قیادت کے غیر معمولی انتخابات کے طور پر دیکھا گیا جس میں ریکارڈ 9 امیدواران میدان میں تھے۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جنہوں نے جاپان پر جنگ کے بعدکے دور میں تقریباًً مکمل طور پر حکمرانی کی ہے، ان کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونے کی وجہ سے اگلا وزیراعظم تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ وزیراعظم فومیو کشیدا نے اگست میں متعدد اسکینڈلز کے بعد استعفیٰ دینے کے اعلان کیا، جس کے بعد ان کی جگہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کی بھاگ دوڑ شروع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نئے جاپانی وزیراعظم کو ملک میں بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر عوام میں پائے جانے والے غصے، مشرقی ایشیا میں چین اور جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے غیر مستحکم سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

انتخابات سے قبل قانون سازوں سے کیے گئے مختصر تبصروں میں شگیرو اشیبا نے ایک انصاف پسند اور ہمدردی کے اصولوں پر مبنی جاپان کا مطالبہ کیا۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک ذہین اور قومی سلامتی کے ماہر سمجھے جانے والے رہنما جاپان کے لیے زیادہ مضبوط مؤقف کی وکالت کرتے ہیں جس کا اپنے دفاع کے لیے اپنے دیرینہ اتحادی امریکا پر انحصار کم ہو۔

تاہم شگیرو اشیبا کے کچھ پالیسی معاملات پر نرم مؤقف کی وجہ سے ان کے اور پارٹی ساتھیوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں، جس میں ان کا جوہری توانائی اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی حمایت کا بیان شامل ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024