• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

اس وقت ملک میں فسطائیت کا ماحول بنا ہوا ہے، شبلی فراز

شائع September 27, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فسطائیت کا ماحول بنا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رہنما شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی اور آئینی طور پر کھلواڑ کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے وہ ایک ایک کر کے ختم ہو گئے، ان پر صرف توشہ خانہ کا کیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت توشہ خانہ کا کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس ہے، القادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیس بے بنیاد ہیں، باقی تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیسز جان بوجھ کر لٹکائے جا رہے ہیں، بشریٰ بی بی کو فقط اس لئے سزا دی جا رہی کہ بانی پی ٹی آئی کو تکلیف پہنچائی جائے، آپ نے سزا دینی ہے تو دے دیں، کیسز کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار نہ کریں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024