• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

وزارت خزانہ کی ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی

شائع September 27, 2024
ستمبر میں برآمدات ڈھائی سے تین ارب ڈالرز کے درمیان رہنے کی توقع ہے — فائل فوٹو: ڈان
ستمبر میں برآمدات ڈھائی سے تین ارب ڈالرز کے درمیان رہنے کی توقع ہے — فائل فوٹو: ڈان

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی سنگل ڈجٹ میں آچکی ہے، جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں مہنگائی تقریباً تین سال بعد سنگل ڈجٹ میں آگئی تھی، اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 64 فیصد رہی، اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈجٹ ریکارڈ کی گئی تاہم رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران اوسط مہنگائی ڈبل ڈجٹ 10 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، بڑے شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوئی ہے۔

ستمبر میں برآمدات ڈھائی سے تین ارب ڈالرز کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ستمبر میں ترسیلات زر 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے اور برآمدی شعبے اپنے پیداوار کو بڑھانے کے لیے تیار دکھائی دے رہے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024