• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

دوسرے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا، وہ خود ہی مل گئے، بشریٰ انصاری

شائع September 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ انہوں نے دوسرے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا، وہ انہیں خود ہی مل گئے اور انہیں ایک نیک سیرت شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں احسن خان سے یوٹیوب پر بات چیت کی، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جب احسن خان نے اداکارہ سے نئی زندگی سے متعلق دریافت کیا، ان سے نئے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے تجربے کا پوچھا تو بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی مزے میں گزر رہی ہے۔

انہوں نے شوہر کو ونڈرفل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ رات کو ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں بلکہ وہ انتہائی نیک سیرت شخص ہیں۔

شوہر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کہا کہ اگر وہ ان سے شادی نہ کرتیں تو وہ پانچ، چھ افراد کو ضرور آزماتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان کے پاس کسی کو آزمانے اور کسی کو تلاش کرنے کا وقت بھی نہیں تھا اور یہ کہ تلاش کرنے سے کوئی اچھا شخص نہیں ملتا۔

بشریٰ انصاری نے ہنستے ہوئے کہا کہ تلاش کرنے سے صرف منحوس افراد ہی ملتے ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا بلکہ وہ انہیں خود ہی مل گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے شوہر کی شکل میں ایک طرح سے انہیں ان کی کسی نیک کا اجر ملا ہے اور ان کے شوہر اچھی شخصیت کے مالک ہیں، ان کے ساتھ انہیں زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کی افواہیں گزشتہ تین، چار سال سے تھیں لیکن پہلی بار مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔

وہ متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی شادی کو چند سال ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی دوسری شادی کی تاریخ اور سال نہیں بتایا۔

ان کے دوسرے شوہر اقبال حسین بھی ڈراما نگار ہیں اور وہ ان سے کم عمر ہیں جب کہ ان کی بھی دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری کی اقبال انصاری سے شادی ہوئی تھی جو 4 دہائیاں بعد طلاق پر ختم ہوئی جب کہ ان کے دوسرے شوہر اقبال حسین کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024