• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:00am

مایوسی پھیلانے والے عناصر اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

شائع September 27, 2024
آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی — فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی — فوٹو: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔

انہوں نے برادر اور دوست ممالک خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر  نےکراچی میں ’انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک‘ کا افتتاح بھی کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر
جنرل عاصم منیر نےکراچی میں ’انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک‘ کا افتتاح بھی کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا، جبکہ شرکا نے ’ایس آئی ایف سی‘ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ملکی معیشت میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی مزید معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نےکراچی میں ’انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک‘ کا افتتاح بھی کیا۔

یہ پارک پاکستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیم اور صنعت کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اہم سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے کراچی کور کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور فوج کے زیر اہتمام اہم تربیتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024