• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am
  • ISB: Fajr 5:05am Sunrise 6:30am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am
  • ISB: Fajr 5:05am Sunrise 6:30am

ملک بھر میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا

شائع October 28, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے گر کر 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے پر آ گئی ہے۔

مزید بتایا کہ اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 722 روپے پر آگئی ہے۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 350 رپے اور 2 ہزار 872 روپے پر برقرار ہیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 9 ڈالر تنزلی کے بعد 2 ہزار 739 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آخری کاروباری روز 26 اکتوبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ نرخ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 نومبر 2024
کارٹون : 1 نومبر 2024