• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

گوہر رشید کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

شائع October 28, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مقبول اداکار گوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

گوہر رشید نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت سے متعلق کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں جبکہ وہ انتہائی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔

اشنا شاہ کے پوچھنے پر گوہر رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کا جلد شادی کا ارادہ ہے، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

گوہر رشید نے اپنی ہونے والی شریک حیات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا نام لینے سے بھی گریز کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے یا نہیں؟ تاہم ان کی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کی ہونے والی شریک حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے۔

گوہر رشید کی جانب سے محبت کا اعتراف کیے جانے اور جلد شادی کا عندیہ دیے جانے پر میزبان اداکار اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ دونوں کو جانتی ہیں، دونوں ہی اچھے انسان ہیں۔

جہاں گوہر رشید نے اپنی ہونے والی شریک حیات کا نام نہیں بتایا، وہیں اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام نہیں بتایا، تاہم اداکار نے کہا کہ ان کے والدین بھی چاہتے ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

ماضی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی رومانوی انداز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

ماضی میں دونوں ایک دوسرے سے تعلقات پر مبہم انداز میں بات کرکے یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کے درمیان صرف دوستی ہے، ان کے درمیان کسی طرح کے کوئی رومانوی تعلقات نہیں لیکن گوہر رشید کی جانب سے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک بار پھر ان کے درمیان رومانوی تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025