• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

فہد مصطفیٰ کی ماں کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی، عتیقہ اوڈھو

شائع October 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی ماں کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔

’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، ڈراما نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار سینیئر اداکار بشریٰ انصاری نے کیا ہے جبکہ جاوید شیخ ڈرامے میں ان کے والد بنے ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود نے ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے عتیقہ اوڈھو کو کردار کی پیش کش کی تھی۔

ہدایت کار نے بتایا کہ انہوں نے عتیقہ اوڈھو کو ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کے کردار کی پیش کش کی تھی لیکن اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر عتیقہ اوڈھو اس وقت بہت مصروف تھیں، شاید اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا۔

تاہم ہدایت کار کی بات کو کاٹتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے کم عمر ہونے کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کی پیش کش کو مسترد کیا۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کچھ ان سے زائد العمر ہیں جبکہ انہوں نے عمر کی وجہ سے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کو مسترد کیا۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 کے مقبول ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، علاوہ ازیں وہ دیگر متعدد ڈراموں میں ماں کے کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔

’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کی بات پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، صارفین کے مطابق جب وہ فواد خان کی ماں بن سکتی ہیں تو فہد مصطفیٰ کی کیوں نہیں؟

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024