• KHI: Zuhr 12:21pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:21pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع November 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

سویرا ندیم نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اداکارہ سے ہمدردی بھی کی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ، ان کی زندگی کا فخر اور خوشی بہتر دنیا کی طرف روانہ ہو گئیں۔

انہوں نے اپنی والدہ کی بہادری سے متعلق بتایا اور لکھا کہ ان کی والدہ نے زندگی سے ملنے والی تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بہادری کی مثال بنی رہیں۔

سویرا ندیم نے والدہ کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کیں۔

انہوں نے والدہ کے انتقال اور بیماری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، مداحوں نے ان کی پوسٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

بعض مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا کہ ان کی والدہ مدیحہ گوہر تو 2018 میں انتقال کر گئی تھیں۔

اس پر بعض مداحوں نے واضح کیا کہ مدیحہ گوہر اداکارہ سویرا ندیم کی سوتیلی والدہ تھیں، وہ اداکارہ کے والد کی دوسری اہلیہ تھیں۔

سویرا ندیم کے والد ہدایت کار اور اجوکا تھیٹر کے سربراہ شاہد ندیم نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی شادی رابعہ نامی خاتون سے تھیں، جن سے انہیں بیٹی سویرا ندیم ہوئیں۔

شاہد ندیم نے بعد ازاں اداکارہ مدیحہ گوہر سے دوسری شادی کی، جن سے انہیں دو بچے ہوئے۔

شاہد ندیم نے بھی اپنی اہلیہ کے انتقال کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں سویرا ندیم کو ان کے ہمراہ والدہ کی قبر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 نومبر 2024
کارٹون : 29 نومبر 2024