عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سی پی او راولپنڈی اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالتی احکامات کے باوجود وکلا کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر راولپنڈی پولیس کے سربراہ (سی پی او) ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ایس ایچ اوتھانہ نیوٹاؤن کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سی پی او سمیت تینوں افسران کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو عمران خان سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا، بانی کے وکلا نے ملاقات کے لیے عدالتی احکامات تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو وصول کرائے تھے۔
تاہم، عدالتی احکام پر عمل نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے پولیس افسران کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔