• KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm

معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم عزائم دہرا رہے ہیں، فوج کو سوچنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

شائع January 3, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم پچھلے عزائم دہرا رہے ہیں، 9 مئی کرنے والوں کو یہ رعایت پاک فوج کی جانب سے آئی ہے اور اُن کو بھی اس پر دوبارہ سوچنا چاہیے، اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا پھر نو مئی بار بار ہوگا، بانی پی ٹی آئی اگر اپنی غلطی پر شرمندہ نہیں تو معافی نہیں ملنی چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں ملک میں انتشار اور فساد کا ایندھن بننے والے بچوں سے ہمدردی ہے، ایک طرف ان کے والدین ترلے منتے کرتے ہیں اور پھر یہ بچے باہر نکل کر بانی کی زبان استعمال کرتے ہیں، اگر اب بھی نو مئی کرنا چاہتے ہیں تو پھر معافی نہیں ملنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے عمران خان اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ہائوس میں بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے اور ریاست کے خلاف کام کرنے والوں کو شاباش دی جاتی ہے، پاک فوج کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسی جماعت کےلیے رعایت ہونی چاہیے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بلوائیوں کو اگر ایسا ریلیف ملے تو پھر اس ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اگر اپنی غلطی پر شرمندہ نہیں تو معافی نہیں ملنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025