• KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm

نیلم منیر کو شادی پر طعنے دیے جانے پر حنا رضوی سامنے آگئیں

شائع January 4, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس اپنی شادی پر جسمانی ساخت سمیت دیگر چیزوں پر ہراساںی کا سامنا کرنے والی اداکارہ و ماڈل حنا رضوی ساتھی اداکارہ نیلم منیر کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

نلیم منیر نے تین جنوری کو نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے مایوں کی تصاویر شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

نیلم منیر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے کہ اداکارہ نے کن سے شادی کرلی؟

اداکارہ نے صرف شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے دلہے کے چہرے کو بھی واضح طور پر دیکھا گیا، تاہم انہوں نے دلہے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

شادی کی تصاویر میں نیلم منیر کے دلہے کو عربی لباس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے معروف مقام برج خلیفہ سمیت دیگر مقامات پر دلہن کے ہمراہ دیکھا گیا۔

دلہے کو عربی لباس میں دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا گیا کہ اداکارہ نے کسی عرب شخص سے شادی کی ہے اور ان کے شوہر ممکنہ طور بڑے کاروباری شخص ہیں۔

دلہے کو عربی لباس میں دیکھنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر پر صرف دولت کی خاطر امیر شخص سے شادی کرنے کا الزام بھی لگایا، جس پر اداکارہ حنا رضوی سامنے آگئیں۔

نیلم منیر کو دولت کی خاطر عربی شخص سے شادی کا طعنہ دینے والے ایک سوشل میڈیا صارف کے کمنٹس پر جواب دیتے ہوئے حنا رضوی نے نیلم منیر کی حمایت کی اور لکھا کہ معاشی طور پر مستحکم شخص سے شادی کرنا گناہ نہیں۔

حنا رضوی نے نیلم منیر کو طعنہ دینے والے شخص کو جواب دیا کہ اگر کوئی خاتون معاشی طور پر خود مختار شخص سے شادی کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج یا برائی نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں یا دولت پر پرسکون زندگی گزارے۔

حنا رضوی نے کمنٹ کرنے والے شخص کو جواب دیا کہ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بھی خاتون کی زندگی سے متعلق اس طرح کے تبصرے کریں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025