فیصل رحمٰن کو شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا
ماضی کے مقبول اداکار فیصل رحمٰن کو شرٹ کے بغیر اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں فیس بک پر اپنی شرٹ لیس ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ شیشے کے سامنے اپنی سیلفی بھی بناتے دکھائی دیے۔
مختصر ویڈیو میں سینیئر اداکار کو شرٹ کے بغیر جینز کی پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار مختصر ویڈیو میں مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میرے عزیز ہم وطنو! میں آپ کو اپنی لیٹیسٹ باڈی دکھانا چاہتا ہوں‘۔
ویڈیو میں وہ شرٹ کے بغیر اپنی جسامت کو دکھاتے بھی دکھائی دیے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ انہیں ان کی جسامت کیسی لگی؟
ویڈیو میں فیصل رحمٰن نے مداحوں سے فرمائش کی کہ وہ کمنٹس میں بتائیں کہ انہیں اداکار کی جسامت کیسی لگی؟
اداکار کی جانب سے شیئر کردہ شرٹ لیس ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
زیادہ تر صارفین نے اداکار کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھائے اور کمنٹس کیے کہ ان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے، انہیں فوری طور پر اچھے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
صارفین نے انہیں عمر کے طعنے بھی دیے اور لکھا کہ زائد العمر ہونے کے باوجود ان کا دماغ ابھی تک بچکانہ ہے، تبھی انہوں نے شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کی۔
کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ ماضی میں وہ اچھے اداکار اور فنکار ہوا کرتے تھے لیکن اب لگتا ہے کہ ان کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں رہتی۔
زیادہ تر صارفین نے اداکار کی جانب سے شرٹ لیس ویڈیو کو شیئر کرنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے فیصل رحمٰن کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھائے۔
بعض افراد نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اگر کوئی خاتون کچھ بولڈ لباس پہنتی ہے تو لوگوں کو آگ لگ جاتی ہے اور اب مرد نے شرٹ کے بغیر پوری ویڈیو شیئر کردی۔