• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

صرف عمران ہاشمی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہوں، حمائمہ ملک کی ویڈیو وائرل

شائع January 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی سے آن اسکرین رومانس کرنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک دہائی پرانی ہے، جب اداکارہ ماضی میں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں۔

حمائمہ ملک 2014 میں بھارت گئی تھیں، جہاں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’راجا نٹور لال‘ فلم میں کام کیا تھا، اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

حمائمہ ملک نے بولی وڈ فلم میں قدرے بولڈ انداز اپنایا تھا اور اداکارہ کو اب تک عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حال ہی میں حمائمہ ملک کی ایک دہائی قبل بھارت کے ’دی کپل شرما شو‘ ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مختصر ویڈیو میں حمائمہ ملک ایک سوال کے جواب میں بتاتی ہیں کہ انہوں نے آن اسکرین رومانس سے متعلق بیان عمران ہاشمی سے ملنے سے قبل دیا تھا، اس لیے اب ان کے خیالات تبدیل ہو چکے ہیں۔

مختصر ویڈیو کلپ میں حمائمہ ملک بولڈ انداز میں عمران ہاشمی کی جانب بڑھ کر کہتی ہیں کہ اب وہ صرف عمران ہاشمی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ کے بیان پر پروگرام کے پنڈال میں موجود افراد تالیاں بجاتے ہیں جب کہ حمائمہ ملک سمیت عمران ہاشمی اور کپل شرما بھی مسکرا دیتے ہیں۔

اداکارہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر حمائمہ ملک کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لیے سخت زبان کا استعمال بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025