• KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm

نائجیریا: آئل ٹینکر پھٹنے سے 70 افراد ہلاک

شائع January 18, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

افریقی ملک نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ گیا، جس سے بہنے والا پیٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نائجیریا کے وسطی علاقے میں ہفتے کے روز ایک آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد مقامی لوگ بہتا ہوا پیٹرول بھرنے کے لیے ٹینکر کے ارد گرد جمع ہوئے اور کچھ دیر بعد وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست نائجر میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سربراہ کمار سوکوام کے مطابق 60 ہزار لیٹر پیٹرول سے لدے آئل ٹینکر کو صبح 10 بجے کے قریب دارالحکومت ابوجا کو شمالی شہر کدونا سے ملانے والی سڑک پر ایک جنکشن میں پیش آیا۔

انہوں نے اے ایف پی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے، زیادہ تر متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ہم معلومات اکھٹی کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ایف ایس آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لوگوں کی بڑی تعداد ٹینکر سے پیٹرول نکالنے کے لیے وہاں جمع ہوئی، جب اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ کھڑے ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب تک جائے وقوع سے 60 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال صدر منتخب ہونے کے بعد بولا ٹینوبو نے ایندھن کی سبسڈی ختم کر دی تھی، جس سے اشیائے خوردونوش سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

نائیجیریا میں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوئے جب کہ لوگ اس طرح کے حادثات کے دوران پیٹرول کے حصول کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے۔

واضح رہے گزشتہ سال 8 ستمبر کو شمالی وسطی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے ایک دوسری گاڑی سے تصادم کے بعد دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی طرح 16 اکتوبر 2024 کو نائیجیریا میں حادثے کا شکار ہونے والے تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے ابتدائی طور پر 94 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے، بعد میں یہ ہلاکتیں 170 تک پہنچ گئی تھیں۔

سال 2020 میں ایف آر ایس سی نے 1531 آئل ٹینکر حادثات کی فہرست دی تھی جس میں 535 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025