• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm

جامعہ کراچی میں طلبہ یونین کے باعث تشدد آیا اور 35 سال سے رینجرز تعینات ہے، جج آئینی بینچ

شائع January 20, 2025
— فائل فوٹو: ڈان اخبار
— فائل فوٹو: ڈان اخبار

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونینز کی وجہ سے تشدد آیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوا، قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟ اسٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے، سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونینز کہ وجہ سے تشدد آیا، تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے ریجنرز تعینات ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اسٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح بہبود ہے، اسٹوڈنٹس یونین کا مطلب سیاست نہیں۔

وکیل بیرسٹر عمر گیلانی نے کہا کراچی یونیورسٹی میں خاص حالات کی وجہ سے رینجرز تعینات کی گئی جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا ایسے کیا خاص حالات تھے؟ پنجاب یونیورسٹی میں سابق وزیر اعظم کو اغو کیاگیا، سابق وزیر اعظم کو بعد ازاں اسٹوڈنٹس سے چھڑایا گیا۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اسٹوڈنٹس یونین ایک نرسری ہے، انہی لوگوں نے بعد میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اچھے اسٹوڈنٹس کیساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، بھتہ خور کو مسئلے کے حل کے لیے ساتھ ساتھ نہ بٹھائیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے بچوں کو پڑھنے دیں انھیں سیاست میں کیوں ڈال رہے ہیں؟ ہمارے ملک میں سیاست جارحانہ ہے، عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 جنوری 2025
کارٹون : 20 جنوری 2025