• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

بظاہر معمر رانا شراب کے نشے میں تھے، فلم ساز ندیم چیمہ

شائع January 30, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کے مقبول فلمی ہیرو معمر رانا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’باپ‘ کے ہدایت کار ندیم چیمہ نے اداکار کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو سے لگتا ہے کہ بظاہر اداکار شراب کے نشے میں تھے۔

معمر رانا کی لڑکھڑانے اور دوسروں کے سہارے چلنے کی ویڈیو چند دن قبل وائرل ہوئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو معمر رانا کی ریلیز ہونے والی فلم ’باپ‘ کے پریمیئر کے دوران بنائی گئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اندازے لگائے تھے کہ معمر رانا شراب کے نشے میں ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ میرا نے بھی معمر رانا کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے اپیل کی تھی کہ اداکار کی حفاظت کی جائے، وہ غلط ہاتھوں میں ہیں، وہ قومی اثاثہ ہیں۔

اب معمر رانا کی فلم ’باپ‘ کے ہدایت کار ندیم چیمہ نے اداکار کی وائرل ویڈیو سے متعلق بیان دیا ہے اور انہوں نے بھی خیال ظاہر کیا ہے کہ بظاہر اداکار شراب کے نشے میں تھے۔

ندیم چیمہ نے ’اردو پوائنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم پریمیئر سے قبل انہوں نے معمر رانا سے فون پر بات کی تھی، تب اداکار نے انہیں بتایا تھا کہ وہ خیریت سے ہیں اور پریمیئر میں آ رہے ہیں۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ جب اداکار پریمیئر میں پہنچے تو انہوں نے انہیں لڑ کھڑاتے دیکھا، جس کے بعد انہوں نے بھی معمر رانا کو سہارا دیا اور ان سے پوچھا کہ کیا ہوا؟

ندیم چیمہ نے بتایا کہ معمر رانا نے انہیں بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، جس کے بعد اداکار کو گھر واپس بھجوایا جا رہا تھا لیکن اس دوران بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

ان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ معمر رانا کو کیا ہوا؟ انہوں نے کس بیماری یا مسئلے کی وجہ سے کون سی دوائی پی تھی؟

فلم ساز کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے بعد اب تک ان کا معمر رانا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کا فون بند جا رہا ہے جب کہ اداکار کی لڑ کھڑانے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی فلم پر برا اثر پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ معمر رانا شراب کے نشے میں تھے لیکن اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیوں کہ اداکار نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025