• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

شاہ رخ خان کی پاکستانی مداح خاتون سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

شائع January 30, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی جانب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پاکستانی مداح خاتون سے گلے ملنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو شاہ رخ خان کی جانب سے حال ہی میں دبئی کے ’گلوبل ولیج‘ کلچرل سینٹر میں کی گئی پرفارمنس کی ہے۔

شاہ رخ خان نے چند دن قبل گلوبل ولیج کلچرل سینٹر میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے متعدد مداحوں کے ساتھ اسٹیج پر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائی تھیں۔

ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ پاکستانی مداح خاتون نے بھی ویڈیوز اور تصاویر بنوائیں، اس دوران بولی وڈ بادشاہ نے پاکستانی مداح لڑکی کو گلے بھی لگایا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اسٹیج پر آنے کے بعد مداح لڑکی شاہ رخ خان کو بتاتی ہیں کہ وہ پاکستان سےہیں اور پورا پاکستان اداکار سے بہت پیار کرتا ہے۔

بعد ازاں پاکستانی مداح لڑکی شاہ رخ خان کے ساتھ تصاویر بنواتی ہیں، اس دوران لڑکی اداکار سے خواہش ظاہر کرتی ہیں کہ وہ دوسری سائیڈ سے بھی اداکار کے ساتھ تصاویر بنوائیں گی۔

اس دوران پاکستانی مداح لڑکی شاہ رخ خان کو فلمی انداز میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ سائیڈ ان کا نہیں تھا، وہ دوسرے سائیڈ سے بھی تصاویر بنوائیں گی۔

مداح لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان ان کے ساتھ دوبارہ دوسری سائیڈ سے بھی تصاویر بنواتے ہیں، تصاویر بنوانے کے دوران اداکار مداح لڑکی کو گلے بھی لگاتے ہیں۔

تصاویر بنواتے وقت شاہ رخ خان کو بھی لڑکی کے ساتھ مذاق کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے لیے بھی یہ تصاویر زندگی کی سب سے بہترین اور یادگار تصاویر ہوں گی۔

شاہ رخ خان کی جانب سے اسٹیج پر سب کے سامنے پاکستانی مداح لڑکی کو گلے لگا کر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025