• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ

شائع January 30, 2025
— فائل فوٹو: رائٹر
— فائل فوٹو: رائٹر

صوبے خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مشیر احتشام علی نے تصدیق کی کہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد 2022 سے اب تک صوبے میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 11 ہو چکی۔

مشیر صحت نے کیس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کے بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کی ہے، جو حال ہی میں قطر سے اپنے والدین کے ساتھ پشاور ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچی تھی۔

محکمہ صحت نے کیس کی تصدیق کے بعد متاثرہ بچی کے والدین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کی اسکریننگ شروع کی۔

مزید برآں، ہوائی اڈے کے حکام کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ جس میں نگرانی یقینی بنانے کے لیے متاثرہ مریض کے قریب سفر کرنے والوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو سال 2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاورایئرپورٹ سے رپورٹ ہوگیا، دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025