• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm

صبا قمر صحت یاب ہوگئیں، جشن ریختہ میں شرکت

شائع February 3, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گزشتہ ہفتے شدید ڈائریا کا شکار ہونے والی اداکارہ صبا قمر مکمل صحت یاب ہوگئیں، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ادب فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا پہنچیں۔

صبا قمر کی دبئی میں ہونے والے ’جشن ریختہ‘ میں شرکت کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں مکمل صحت یابی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ’جشن ریختہ‘ کے ایک سیشن میں بطور مہمان بھی شرکت کی اور انہوں نے اپنے شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔

سیشن کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کو بھارتی فلم ساز امتیاز علی کی فلموں کی طرح نامکمل قرار دیا اور کہا کہ امتیاز علی کی فلموں کی طرح ان کی زندگی بھی کبھی مکمل نہیں ہوتی۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ جس طرح امتیاز علی کی فلموں میں نامکمل جذبات، روح اور محبت کو دکھایا جاتا ہے، اسی طرح ان کی زندگی بھی ادھورے پن شکار ہے۔

اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ ادھورے پن کا بھی اپنا ہی مزہ ہے، خواہشات کا مکمل ہونا یا مل جانا، خواہشات کو مار دیتا ہے، اس لیے اب انہیں لگتا ہے کہ ادھورہ پن ہی زندگی ہے۔

صبا قمر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ادھورے پن کا درد ہوتا ہے لیکن اس درد کا بھی اپنا مزہ ہے لیکن انہیں اتنا زیادہ درد نہیں۔

بیماری کے بعد صبا قمر کو جشن ریختہ میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ دوسرے افراد نے بھی ان کے لیے دعائیں کیں۔

صبا قمر نے کچھ دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ وہ شدید ڈائریا کا شکار ہوگئی تھیں، جس وجہ سے وہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر بھی غیر فعال تھیں۔

اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ وقت تک مداحوں کو سوشل میڈیا پر غیر حاضر کرنے کا بتایا تھا، تب ان کے مداح پریشان دکھائی دیے تھے۔

اب صبا قمر کو ڈائریا سے صحت یابی کے بعد دبئی میں ہونے والے اردو ادب کے فیسٹیول جشن ریختہ میں دیکھ کر ان کے مداح خوش دکھائی دیے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2025
کارٹون : 3 فروری 2025