• KHI: Fajr 5:49am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:22am Sunrise 6:43am
  • ISB: Fajr 5:27am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:49am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:22am Sunrise 6:43am
  • ISB: Fajr 5:27am Sunrise 6:51am

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

شائع February 4, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں۔

دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

دونوں کی پہلی ڈھولکی کا اہتمام اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر کی جانب سے کیا گیا، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کی ڈھولکی کی ایک مختصر ویڈیو میں فلم ساز وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت سمیت دیگر شادی شدہ جوڑوں کو رومانوی انداز میں دیکھا گیا، جب کہ اسی ویڈیو میں وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو تنہا دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے بھی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں اور تقریب کا اہتمام کرنے پر مومل شیخ اور ان کے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی گزشتہ چند ہفتوں سے افواہیں ہیں اور گزشتہ ماہ جنوری میں کبریٰ خان نے مبہم انداز میں بتایا تھا کہ بظاہر فروری میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔

اس سے قبل گوہر رشید نے بھی جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ متعدد شوبز ویب سائٹ کے مطابق دونوں رواں ماہ فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں کا نکاح مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شوبز شخصیات کی جانب سے دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کے ساتھ ’میرے یار کی شادی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 فروری 2025
کارٹون : 15 فروری 2025