راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیش کش پر جواب دے دیا
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیش کش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہیں۔
مفتی قوی نے چند دن قبل راکھی ساونت کو شادی کی مشروط پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر بھارتی اداکارہ کا کسی سے اس وقت نکاح نہیں ہے تو وہ ان سے نکاح کرنے کو تیار ہیں۔
مفتی قوی کی جانب سے نکاح اور شادی کی پیش کش پر اب راکھی ساونت نے بھی جواب دے دیا۔
مفتی قوی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی مفتی قوی کو دیکھا نہیں ہے، تاہم ان کے نام میں مفتی اور قوی ہے تو اچھے ہی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بھی ایک مفتی سے سے شادی کی جو پانچ وقت نماز پڑھتے اور ہر وقت مسجد میں رہتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ کسی مفتی اور مولانا سے شادی کریں، وہ مولانا سے شادی کرنے کے لیے مری جا رہی ہیں۔
راکھی ساونت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان بھی کسی سے کم نہیں، وہ بھی نماز پڑھتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے مفتی قوی کی جانب سے نکاح کی پیش کش کیے جانے پر انہیں جواب دیتے ہوئے ان سے شاعری کرنے کی فرمائش بھی کر ڈالی۔
راکھی ساونت نے مفتی قوی کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے فرمائش کی کہ قوی صاحب ان پر کوئی کویتا لکھیں۔
راکھی ساونت آج کل پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی اور محبت سمیت اداکارہ ہانیہ عامر سے ملنے کے لیے پاکستان آنے کے دعوے کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
مفتی قوی سے قبل پاکستانی اداکار دودی خان نے بھی راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی اور اداکارہ نے ان کی بھی پیش کش قبول کرلی تھی۔