• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش

شائع February 5, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک پر روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

اس وقت انسٹاگرام ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک پر موبائل ایپلی کیشن پر نہیں روکا جا سکتا، تاہم ڈیسک ٹاپ پر ایک کلک پر ویڈیو رک جاتی ہے۔

ٹک ٹاک ریلز یا ویڈیوز کو موبائل ایپلی کیشن پر بھی ایک ہی کلک پر روکا جا سکتا ہے، تاہم انسٹاگرام میں ایسا نہیں ہوتا۔

تاہم اب انسٹاگرام پر بھی ایک کلک پر ویڈیوز یا ریلز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مذکورہ فیچر تک امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے جو کہ ایک فون پر بھی ایک کلک کے ذریعے ویڈیو یا ریلز کو روک سکتے ہیں۔

میٹا نے بھی مذکورہ فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس وقت انسٹاگرام ایپلی کیشن کو اگر فون پر استعمال کیا جا رہا ہو اور صارف کسی ریل یا ویڈیو کو اسٹاپ یا روکنا چاہے تو ویڈیو نہیں رکتی بلکہ کلک پر ویڈیو کی آواز بند ہوجاتی ہے۔

تاہم نئے فیچر کے بعد ایک بار کلک کرنے پر ویڈیو رک جائے گی اور صارف جب دوبارہ کلک کرے گا ویڈیو وہیں سے شروع ہوگی، جہاں اسے روکا گیا ہوگا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو آئندہ چند ماہ تک پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025