’میرا موبائل فون گم ہوگیا‘، بابر اعظم کی پوسٹ پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
قومی بیٹر بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرا موبائل فون گم ہو گیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ ’میرا موبائل فون کھو گیا اور اس میں موجود سارے نمبر بھی چلے گئے ہیں‘۔
انہوں نے اپیل کی جب تک مجھے موبائل دوبارہ مل نہیں جاتا یا میرے پاس تمام نمبرز نہیں آجاتے میری جانب سے کسی بھی قسم کے مشکوک پیغام کو نظر انداز کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان پر جہاں کچھ صارفین نے مایوسی اور کچھ نے بیٹرز سے ہمدردی کا اظہار کیا تاہم کچھ صارفین نے ’ایکس‘ پر ان کی پوسٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

سلمان نامی صارف نے لکھا ’پہلے ٹیسٹ میں نمبر 4 پوزیشن کھو دی، پھر ون ڈے میں نمبر 3 پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے اور پھر ٹی 20 میں اوپننگ پوزیشن کھودی اور اب موبائل فون کھودیا‘۔

ایک اور صارف نے بابراعظم کی کرکٹ میں خراب پرفارمنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ’اس کو فون نہیں فارم بولتے ہیں‘۔

عروج نامی صارف نے لکھا ’وہ کتنا خوش نصیب ہوگا جس کو بابر کا موبائل ملا ہوگا‘۔

نواز نامی صارف نے لکھا ’دیکھو کسی صحافی نے اٹھایا ہوگا‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اوکے کوئی مسئلہ نہیں، نیا فون لے کر نئی سم ڈالر مجھے میسج کردینا۔

انکت نامی صارف نے پوچھا کہ آپ نے پھر یہ ٹوئٹ کیسے کردیا؟

حسان نامی صارف نے شاہین آفریدی کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرکے لکھا ’ہوٹل کی لابی میں کوئی بہت خوش ہورہا ہے‘۔
ایک صارف نے ممکنہ طور پر بھارتی پولیس کی وردی میں موجود اہلکاروں کے ہمراہ ایک شخص کی تصویر پر ویرات کوہلی کا چہرہ ایڈیٹ کرکے لگایا اور لکھا ’شکریہ پنجاب پولیس چور کو گرفتار کرنے کے لیے۔