• KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am

بھارتی وزیراعظم کا ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود میں سفر

شائع February 10, 2025
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

نیو دہلی سے پیرس روانگی کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے ایک بار پھر 41 منٹ تک پاکستان فضائی حدود کا استعمال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی نے پاکستانی حکومت، عوام کے لیے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نیو دہلی سے پیرس کے لیے روانہ ہوئے تھے، ان کا خصوصی طیارہ ’انڈیا ون‘ لاہور کےقریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

مزید بتایا کہ نریندر مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا، بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے طیارے نے لگ بھگ 41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا، افغانستان کی فضائی حدود بند ہے۔

بھارتی وزیراعظم پیرس میں اے آئی سمٹ کےتیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے، فرانس کا دورہ مکمل کرکے وہ 12 فروری کو امریکا جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 اگست 2024 لو پولینڈ کے اعلیٰ سطح کے دورے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ غیر متوقع طور پر 46 منٹ تک پاکستان فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے بھارت پہنچا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے دوران خیر سگالی کا پیغام پہنچانے کی روایت کو نظر انداز کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 فروری 2025
کارٹون : 18 فروری 2025