• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm

’اوپن اے آئی برائے فروخت نہیں‘، سیم آلٹیمین کا ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش پر جواب

شائع February 12, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کرنے والی چیٹ جی پی ٹی کے خالق سیم آلٹیمن نے اپنے حریف ایلون مسک کی جانب سے 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کے جواب میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی اوپن اے آئی برائے فروخت نہیں ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پیرس اے آئی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ٹیک بزنس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے تمام شعبہ جات میں انسانوں سے زیادہ اسمارٹ آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس(اے جی آئی) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اوپن اے آئی کا ایک مشن ہے کہ اے جی آئی کو تمام انسانیت کے لیے فائدہ مند بنایا جائے‘۔

ایلون مسک کی بولی کے جواب میں انہوں نے مزید کہا’ہم برائے فروخت نہیں ہیں’۔

وال اسٹریٹ جرنل نے پیر کی رات کو خبر دی تھی کہ اوپن اے آئی کے شریک بانی مسک نے کمپنی کے بورڈ کو 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اوپن اے آئی چیلنجر ایکس اے آئی کے سربراہ کی مداخلت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوپن اے آئی رقم جمع کر رہا ہے اور خود کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کر رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے چیف گلوبل افیئرز آفیسر کرس لیہن نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایلون مسک کی پیشکش ایک ایسے حریف کی جانب سے کی گئی ہے جو ٹیکنالوجی کو برقرار رکھنے اور مارکیٹ میں ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

سیم آلٹمین نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی اقتصادی صلاحیت نے موجودہ دور کو ایک ایسا لمحہ بنا دیا ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’شاید صنعتی انقلاب کے آغاز میں ایسا ہی تھا، ہوسکتا ہے کہ انٹرنیٹ کے آغاز میں ایسا ہی ہوا ہو‘۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025