• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am

ٹرمپ انتظامیہ کے رکن کا دورہ روس، ماسکو نے امریکی قیدی کو رہا کر دیا

شائع February 12, 2025
روس سے رہا ہونے والے اسکول ٹیچر مارک فوگل نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی
—فوٹو بشکریہ: ریڈیوفری یورپین
روس سے رہا ہونے والے اسکول ٹیچر مارک فوگل نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی —فوٹو بشکریہ: ریڈیوفری یورپین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک رکن کے دورے روس کے بعد ماسکو نے امریکی قیدی کو رہا کر دیا، اس بارے میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے منشیات کے الزام میں 2021 سے جیل میں بند امریکی شہری مارک فوگل کی رہائی کو ’تبادلے‘ کے ایک حصے کے طور پر یقینی بنایا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ڈیولپر اور ٹرمپ کے قریبی دوست اسٹیو وٹکوف، جو مشرق وسطیٰ میں ان کے سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں، رہائی کے لیے کوشاں تھے، اور فوگل کے ساتھ ’روسی فضائی حدود سے باہر نکل رہے تھے‘۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ روس سے رہا ہونے والے اسکول ٹیچر مارک فوگل نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ مارک ہیلیارڈ فوگل امریکی اسکول ٹیچر ہیں, جنہیں اگست 2021 میں روسی حکام نے 17 گرام چرس کے ساتھ روس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا تھا، جون 2022 میں انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025