• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

جنگی جنون میں مبتلا بھارت امریکا سے فوجی اسٹرائیکر گاڑیاں اور لڑاکا طیارے خریدے گا

شائع February 12, 2025
نریندر مودی رواں ہفتے امریکا کے دورے میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
— فائل فوٹو: رائٹرز
نریندر مودی رواں ہفتے امریکا کے دورے میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے — فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے معاملے سے آگاہی رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ بھارت لڑاکا گاڑیوں کی خریداری اور مشترکہ پیداوار کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیاروں کے انجن کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کنندہ بھارت، روایتی طور پر روس پر انحصار کرتا ہے، گزشتہ ماہ ٹرمپ نے مودی سے کہا تھا کہ وہ مزید امریکی ساختہ سیکیورٹی سازوسامان خریدیں اور منصفانہ تجارتی تعلقات کی جانب بڑھیں۔

بھارت اور امریکا جنرل ڈائنامکس کے ذریعے تیار کردہ اور امریکی فوج کے ذریعے استعمال کی جانے والی اسٹرائیکر لڑاکا گاڑیوں کی مشترکہ تیاری پر طویل عرصے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کے لیے انڈیا میں لڑاکا طیاروں کے انجنوں کی مشترکہ پیداوار پر معاہدے کی بات چیت کو حتمی شکل دینے پر بھی کام کر رہے ہیں، جس پر 2023 میں اتفاق کیا گیا تھا۔

بھارت کے سیکریٹری دفاعی پیداوار سنجیو کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم یقینی طور پر اس لین دین میں تیزی لانا چاہتے ہیں، جو ہم امریکا کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے عہدیدار آنے والے ہفتوں میں امریکی حکام اور جی ای -414 انجن بنانے والی جنرل الیکٹرک کے ایرو اسپیس یونٹ کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے، تاکہ مارچ تک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کی جاسکے۔

دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اسٹرائیکر گاڑیاں خریدنے کے منصوبے پر بات چیت شروع کردی ہے، کیوں کہ گزشتہ سال کے آخر میں بھارتی فوج کے لیے ان کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بھارت ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل سسٹم کے ساتھ چند سو اسٹرائیکرز خریدے گا، اور بعد میں انہیں سرکاری کمپنی کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025