• KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:19am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:19am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:48am

لاہور: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اعضا ریلوے لائن پر پھینک کر بھاگنے والا ملزم گرفتار

شائع February 15, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ کر ریلوے لائن پر پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے لائن سے خاتون کے مختلف اعضا ملنے کے بعد قتل کیس کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں، اور ملزم کی تلاش کے لیے چوکی انچارج عمران نواز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی مقتولہ سے دوستی تھی جس نے خاتون کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے کے بعد اسے جودو ڈھیر کے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کے بعد قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف اعضا ریلوے لائن پر پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزم شوکت مسیح سے آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانا ضروری ہے، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس کی کاوش قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2025 کو لاہور میں درندہ صفت ملزمان نے 70 سالہ خاتون کو ریلوے پھاٹک پر زیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، متاثرہ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیٹے نے تھانہ مصطفیٰ آباد میں 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے 70 سالہ خاتون کو رکشے سے اتارا اور انہیں ریلوے پھاٹک تک لے گئے، جہاں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان خاتون سے رقم بھی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 فروری 2025
کارٹون : 19 فروری 2025