• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:38pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:46pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:38pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:46pm

بُلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی

شائع February 15, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بُلندی پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ خالص سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے تنزلی سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10گرام سونا 4 ہزار 30 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے کا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے نرخ 50 ڈالرز کم ہوکر 2883 ڈالرز پر آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے فی تولہ قیمت 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 2 سو روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کے دام بھی ایک ہزار 886 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے تک جا پہنچے تھے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 40 ہزار 649 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

13 فروری کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 مارچ 2025
کارٹون : 23 مارچ 2025