• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

نوجوانوں کی مایوسی میں عمران خان کا کردار ہے، ملک کو منفی سیاست سے پاک کرنا ہوگا، بلاول

شائع February 16, 2025
بلاول نے کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے بعد سے ماحول تبدیل ہوا ہے، اور دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بلاول نے کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے بعد سے ماحول تبدیل ہوا ہے، اور دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے، تو اس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق میونخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام و دیگر مسائل پر غور کرنے کی ضرورت ہے، تمام ادارے قانونی دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی، جہاں دنیا نے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کررہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے بعد سے ماحول تبدیل ہوا ہے، اور دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہمیں اتفاق رائے پیداکرنےکی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025